Exness کے فوائد

‏99% سلپیج سے پاک کا فائدہ: ٹریڈرز کیلئے عمل درآمد کا معیار کیوں اہم ہے

Paul Reid کے لحاظ سے

99%-slippage-free@3x.png

ایک ٹریڈر کے طور پر، میں جانتا ہوں کہ بظاہر معمولی چیزیں تجارتی کارکردگی میں بہت بڑا فرق پیدا کر سکتی ہیں۔ کئی ٹریڈرز مارکیٹ ٹرینڈز اور معاشی خبروں پر فوکس کرتے ہیں نیز تکنیکی اشارے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں لیکن اگر آپ کا بروکر درست طریقے سے آرڈرز پر عمل درآمد نہ کر پائے تو آپ پہلے ہی نقصان اٹھانے کی طرف گامزن ہیں۔

ٹریڈنگ میں سب سے بڑے پوشیدہ اخراجات میں سے ایک ہے سلپیج، یعنی آپ کی متوقع قیمت اور آپ کو درحقیقت موصول ہونے والی قیمت کے درمیان فرق۔ کچھ ٹریڈرز فرض کر لیتے ہیں کہ سلپیج اس تمام پراسیس کا ناگزیر حصہ ہے لیکن یہ درست نہیں۔ درست بروکر کے ساتھ اسے گھٹا کر تقریباً صفر کیا جا سکتا ہے۔

Exness میں، ہم نے ٹریڈرز کو بہترین ممکنہ عمل درآمد فراہم کرنے کیلئے ٹریڈنگ انفراسٹرکچر فراہم کیا ہے اور اس کے نتائج لاجواب ہیں: مثلاً، Exness پر XAUUSD کے %99 آرڈرز پر بغیر سلپیج کے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ ہر ٹریڈر کو اسی طرح کی معتبریت کی ضرورت ہوتی ہے۔

آئیں اس کی تفصیل جانتے ہیں کہ یہ کیوں اہم ہے نیز بہتر عمل درآمد کس طرح براہ راست آپ کے تجارتی نتائج کو بہتر بنا سکتا ہے۔

سلپیج کیا ہے اور یہ آپ کے منافع کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

سلپیج تب ہوتی ہے جب آرڈر پر متوقع سے مختلف قیمت پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ مثلاً آپ 2,000$ پر سونے (XAUUSD) کا buy آرڈر لگاتے ہیں لیکن دستیاب قیمت سلپ ہو جاتی ہے اور اس پر عمل درآمد 2,002$ پر ہوتا ہے، یعنی آپ ٹریڈ شروع ہونے سے پہلے 2$ کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔

یہ بالخصوص اتار چڑھاؤ والی مارکیٹس ٹریڈ کرتے وقت یا اسکیلپنگ میں پریشان کُن ہوتا ہے جب ہر پیپ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ آپ کو جتنی زیادہ سلپیج کا سامنا ہوگا، اتنا ہی آپ کا منافع گھٹتا جائے گا۔

کچھ بروکرز کے ساتھ، سلپیج %5-10 ٹریڈز کو متاثر کرتی ہے جو غیر متوقع نقصانات کا باعث بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بروکر کا انتخاب کرتے وقت عمل درآمد کا معیار ٹاپ ترجیح ہونا چاہیے۔

‏Exness ٹریڈرز %99 سلپیج سے پاک عمل درآمد کا تجربہ کیوں کرتے ہیں

ہر بروکر ایک سا نہیں ہوتا۔ کچھ کی عمل درآمد کی رفتار کم ہوتی ہے، کچھ کے پاس لیکویڈیٹی محدود ہوتی ہے یا پھر ٹیکنالوجی پرانی ہوتی ہے جو کثرت سے سلپیج کا باعث بنتی ہے۔

Exness میں، ہم نے آرڈر پر عمل درآمد کے پراسیس کے ہر حصے کو آپٹیمائز کر کے ان مسائل کو ختم کیا ہے۔ نتیجہ؟ سونے کے %99 آرڈرز پر تقریباً صفر سلپیج کے ساتھ عمل درآمد ہوتا ہے۔

ہم یہ اس طرح کرتے ہیں:

  • انتہائی تیز عمل درآمد – ہمارے انتہائی بڑے نیٹ ورک کی بدولت، آرڈرز ملی سیکنڈ میں بھر جاتے ہیں جو قیمت کی تبدیلیوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔
  • ڈیپ لیکویڈیٹی پولز – ہمارا مجموعی buy/sell ٹریڈنگ حجم بہت بڑا ہے لہذا ہمارے پاس ہمیشہ بہت زیادہ لیکویڈیٹی ہوتی ہے۔
  • جدید آرڈر میچنگ ٹیکنالوجی – ہمارا انفراسٹرکچر زیادہ سے زیادہ درستی کے ساتھ درخواست کردہ قیمت پر ٹریڈز انجام دینے کیلئے بنایا گیا ہے۔

دوسرے بروکرز کے ساتھ موازنے میں یہ کیسا ہے؟

  • جبکہ کچھ بروکرز کے %5-10 آرڈرز سلپیج سے متاثر ہوتے ہیں، Exness یقینی بناتی ہے کہ 100 میں سے 99 ٹریڈز عین درخواست کردہ قیمت پر انجام دیے جائیں۔
  • زیادہ اثر والے نیوز ایونٹس کے دوران جبکہ سپریڈز اکثر چوڑے ہو جاتے ہیں اور سلپیج میں اضافہ ہو جاتا ہے، Exness اپنے کئی ٹاپ اثاثوں کیلئے مستحکم قیمت بندی اور عمل درآمد کو برقرار رکھتی ہے۔

ٹریڈرز کیلئے اس کا مطلب ہے بہتر کنٹرول، غیر متوقع نقصانات میں کمی اور زیادہ قابل پیشنگوئی تجارتی نتائج۔

حقیقی اثر: صفر سلپیج ٹریڈرز کو کس طرح فائدہ پہنچاتی ہے

چاہے آپ اسکیلپر ہوں، ڈے ٹریڈر یا پھر طویل مدتی سرمایہ کار، سلپیج آپ کے حتمی منافع کو متاثر کرتی ہے۔ ٹریڈنگ کی حقیقی صورتوں میں %99 سلپیج سے پاک عمل درآمد کیوں اہمیت کا حامل ہے اس کی وجہ یہ ہے:

  • درستی کے ساتھ خطرے کا نظم – آپ کے اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈرز اسی قیمت پر انجام دیے جاتے ہیں جس پر آپ انہیں سیٹ کرتے ہیں، اس طرح غیر ضروری دھچکوں میں کمی آتی ہے۔
  • ٹریڈ پر عمل درآمد پر زیادہ اعتماد – یہ جانتے ہوئے کہ آپ کو وہی قیمت ملے گی جو آپ دیکھ رہے ہیں، آرڈرز لگاتے وقت کوئی جھجھک محسوس نہیں ہوتی۔
  • زیادہ اتار چڑھاؤ والی مارکیٹس میں بہتر کارکردگی – چاہے آپ معاشی نیوز ریلیزز ٹریڈ کر رہے ہوں یا سونے اور انڈیکسز جیسے تیزی سے حرکت کرنے والے اثاثے، آپ کے آرڈرز پر درستی کے ساتھ عمل درآمد ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر، حالیہ نان فارم پے رول (NFP) رپورٹ کے دوران، کئی ٹریڈرز کو سونے پر قیمت میں فرق اور سلپیج کا سامنا ہوا۔ تاہم Exness پر، عمل درآمد مستحکم رہتا ہے—آرڈرز غیر متوقع سلپیج کے بغیر درخواست کردہ قیمت پر بھرے جاتے ہیں۔ نیوز کی وجہ سے ہونے والے اتار چڑھاؤ کو ٹریڈ کرتے وقت یہ ایک کافی بڑا فائدہ ہوتا ہے۔

خلاصہ: ایسا بروکر منتخب کریں جس سے آپ کو برتری ملے

سلپیج تجارتی کارکردگی میں سب سے زیادہ نظر انداز ہونے والے فیکٹرز میں سے ایک ہے تاہم اس کا مسئلہ بنے رہنا ضروری نہیں۔ ‏Exness میں، ہم نے عمل درآمد کا ایسا ماڈل بنایا ہے جو یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ کے %99 آرڈرز سلپیج سے پاک ہوں، یہ ٹریڈرز کو بے مثال درستی اور سونے کی ٹریڈز پر کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ ٹریڈنگ کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو عمل درآمد کے معیار کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہ بننے دیں۔ خود Exness آزمائیں اور کامیابی کیلئے بنائئے گئے تجارتی حالات کا تجربہ کریں۔

'بہترین سپریڈز' کا مطلب ہے تنگ اور مستحکم ترین سپریڈز۔ 'مستحکم ترین' کا مطلب ہے زیادہ سے زیادہ سپریڈز کا بھی کم ہونا اور 'تنگ ترین' سے مراد ہے تنگ ترین اوسط سپریڈز، یہ مذکورہ بالا انسٹرومنٹس کیلئے Exness Pro اکاؤنٹس پر آفر کیے جاتے ہیں۔ یہ مخصوص مدت کے دوران دیگر ٹاپ بروکرز کے کمیشن سے پاک اکاؤنٹس پر سپریڈز کے ساتھ موازنے میں ہیں۔

سپریڈ میں کمی سے مراد Pro اکاؤنٹس میں سپریڈز ہیں، ڈیٹا کا یہ نمونہ اپریل 2024 کے آخری مکمل تجارتی ہفتے اور اگست 2024 کے آخری مکمل تجارتی ہفتے کے مقابلے میں حاصل کیا گیا ہے۔ '99% سلپیج سے پاک' سے مراد 3 دیگر بروکرز کے مماثل اکاؤنٹس کے مقابلے میں Exness Standard اکاؤنٹ پر، XAUUSD کیلئے 2024-09-06 سے 2024-09-12 اور 2025-01-24 سے 2025-01-29 کے درمیان اکٹھا کردہ ڈیٹا کے لحاظ سے زیر التواء آرڈرز پر سلپیج کی اوسط شرح ہے۔


یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔


مصنف:

Paul Reid

Paul Reid

پال ریڈ (Paul Reid) ایک مالیاتی صحافی ہیں جو چھپے ہوئے بنیادی کنکشنز کو سامنے لانے میں وقف ہیں جس سے تاجروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بنیادی طور پر اسٹاک مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کمپنییوں میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کی پال کی جبلت ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالیاتی مارکیٹس کی پیروی کرنے کے بعد اچھی طرح مسلمہ ہے۔