Exness کا اقتصادی کیلنڈر
ہمارے اقتصادی کیلنڈر کے ساتھ زیادہ اثر والی خبروں، مارکیٹ کو حرکت دینے والے اہم اقتصادی ایونٹس اور ڈیٹا ریلیزز کا ٹریک رکھیں۔ فنانشیل مارکیٹس کے حالات و واقعات سے اپ ٹو ڈیٹ رہنے کیلئے باقاعدگی سے ہمارا کارآمد سرمایہ کاری کا کیلنڈر ملاحظہ کریں۔
وقت | علامت | واقعات | ||||
---|---|---|---|---|---|---|
Exness کے اقتصادی کیلینڈر کے ساتھ اپنی ٹریڈنگ پلان کریں
اقتصادی کیلنڈر کے بارے میں
اقتصادی کیلنڈر ایک ٹول ہے جو مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے ایونٹس مانیٹر اور ان کا تجزیہ کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے اور قیمت کی آئندہ تبدیلیوں کی پیشن گوئی کرتا ہے۔ یہ دنیا بھر کی آئندہ قومی اور عالمی خبریں تاریخ وار ترتیب کے لحاظ سے ہائی لائٹ کرتا ہے۔
ان اہم مالیاتی ایونٹس کا مالیاتی مارکیٹ پر بڑا اثر ہو سکتا ہے اور ان عموماً رپورٹس میں ان کا اعلان یا انہیں ریلیز کیا جاتا ہے۔ ایسے ایونٹس کی مثالوں میں مانیٹری پالیسی کے فیصلے، اقتصادی اشارے، مجموعی ملکی پیداوار (GDP) اعلانات، نان فارم پے رولز (NFP) کے اعداد، سود کی شرح کے فیصلے وغیرہ شامل ہیں۔
ہم ٹریڈرز کو آنے والے ایونٹس، خبروں اور ڈیٹا ریلیزز سے پہلے مطلع کرتے ہیں تاکہ انہیں متاثر ہونے والے وقت اور انسٹرومنٹس کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ آپ یہ اطلاعات اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر "میل باکس" ٹیب کے تحت تلاش کر سکتے ہیں۔ براہ کرم ذہن میں رکھیں کہ اقتصادی خبروں اور اشاروں کے اثرات ہر ایک انسٹرومنٹ کے لیے مختلف ہو سکتے ہیں۔
آپ کو اقتصادی کیلنڈر کیوں استعمال کرنا چاہیئے
اگر آپ ایک ہی نظر میں آنے والی خبروں، رپورٹس اور اعلانات پر نگاہ رکھنا چاہتے ہیں تو اقتصادی کیلنڈر آپ کے بہت کام آئے گا۔
ایونٹس فاریکس کرنسی جوڑوں، اسٹاکس اور دیگر مارکیٹس کے اتار چڑھاؤ پر بہت زیادہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ لہذا، ٹریڈرز اپنی ٹریڈز کو پلان کرنے اور ایونٹس سے ممکنہ طور پر متاثر ہو سکنے والے چارٹ پیٹرنز اور اشاروں سے باخبر رہنے کیلئے اکثر کیلنڈر کا استعمال کرتے ہیں۔
چونکہ ایونٹس اشاعت کے دوران قیمت کی حرکات کو واضح طور پر متاثر کر سکتے ہیں، ٹریڈنگ کے دن سے قبل کیلنڈر دیکھنا ایک اچھی عادت ہے۔
Exness ہی کیوں
مارکیٹ سے بہتر حالات، منفرد خصوصیات اور جدید سیکورٹی نیز شفافیت اور شاندار کسٹمر سروس کے حوالے سے ہمارا عزم وہ وجوہات ہیں جن کے باعث ٹریڈرز Exness کا انتخاب کرنا جاری رکھتے ہیں۔
فوری رقم نکلوانا
اپنے فنڈز پر کنٹرول حاصل رکھیں۔ بس اپنا ترجیحی ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں، رقم نکلوانے کی درخواست کریں اور فوری خودکار منظوری سے لطف اندوز ہوں۔¹
انتہائی تیز عمل درآمد
انتہائی تیز عمل درآمد کے ساتھ ٹرینڈز کو بروقت پکڑیں۔ Exness میں سبھی دستیاب پلیٹ فارمز پر آپ کے آرڈرز پر ملی سیکنڈز میں عمل درآمد ہوتا ہے۔
اسٹاپ آؤٹ سے حفاظت
ہماری منفرد 'اسٹاپ آؤٹ سے حفاظت' کی خصوصیت سے لطف اندوز ہوں، Exness کے ساتھ ٹریڈ کرتے وقت اسٹاپ آؤٹس کو ملتوی کریں اور کبھی کبھار مکمل طور پر ان سے بچیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
اقتصادی کیلنڈر کا استعمال کیا ہے؟
اقتصادی کیلنڈر قومی اور بین الاقوامی معیشت اور سیاست سے ان اہم ایونٹس کو نمایاں کرتا ہے جن کا ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی قیمت کی حرکات پر زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔
یہ خود بخود اپ ڈیٹ ہوتا ہے، سرمایہ کاری کا یہ کیلنڈر ٹریڈرز کو ایسے آئندہ ایونٹس سے آگاہ اور اپ ڈیٹ رہنے کی اجازت دیتا ہے جو ان کی ٹریڈز کو متاثر کر سکتے ہیں۔
اقتصادی کیلنڈر پر مندرج کچھ ایونٹس کیا ہیں؟
اس سرمایہ کاری کے کیلنڈر میں ایونٹس مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اہم ڈرائیورز ہیں اور یہ اکثر شیڈول کردہ ریلیزز اور رپورٹس ہوتے ہیں جیسے کہ:
- صارف کی قیمت کا انڈیکس (CPI)
- بیروزگاری کی شرح
- GDP کے اعلانات
- سینٹرل بینکس کا شرح سود کا فیصلہ
- نان فارم پے رولز (NFP) کا ڈیٹا
اقتصادی کیلنڈر کتنا اہم ہے؟
ہمارے سرمایہ کاری کے کیلنڈر میں ایسے آئندہ ایونٹس ہوتے ہیں جو فنانشیل انسٹرومنٹس کی حرکات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ چنانچہ، ٹریڈرز دنیا بھر کے ممالک کی تازہ ترین خبروں اور حالات و واقعات سے اپ ڈیٹ رہنے کیلئے کیلنڈر استعمال کرنا اہم سمجھتے ہیں۔
یہ ایونٹس اکثر شیڈول کردہ اور قابل پیشنگوئی ہوتے ہیں، یہ ٹریڈرز کو انسٹرومنٹس پر ان کے ممکنہ اثر کے بارے میں جاننے کی سہولت دیتے ہیں۔ وہ ٹریڈنگ کی استعداد اور موقعوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کیلئے انہیں اشاروں کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اقتصادی کیلنڈر کو بنیادی تجزیے کے ذریعے ٹریڈنگ کرنے والے ٹریڈز کیلئے اشد ضروری سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، یہ تمام ٹریڈرز کیلئے یکساں طور پر اہم ہے کہ وہ مارکیٹ کے زیادہ اتار چڑھاؤ پر گہری نظر رکھیں اور حیرت انگیز دھچکوں سے بچ سکیں۔
اقتصادی کیلنڈر استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
آپ علامات کی ڈراپ ڈاؤن فہرست سے متعدد ٹریڈنگ انسٹرومنٹس منتخب کر کے اس سرمایہ کاری کے کیلنڈر پر اپنے منظر کو حسب منشا بنا سکتے ہیں۔
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کیلنڈر میں موجود ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی تعداد متحرک طور پر تبدیل ہوتی ہے اور آئندہ ایونٹس اور خبروں کی تعداد پر منحصر ہوتی ہے۔
اقتصادی کیلنڈر کو پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟
اپنے مطلوبہ انسٹرومنٹس منتخب کرنے کے بعد، آپ کو کیلنڈر میں ایونٹس کی فہرست نظر آئے گی۔
ٹیبل میں دو اہم تصاویر ہیں جو 'اصل' اور 'پیشنگوئی' کے نمبرز ہیں۔ دونوں نمبرز کے درمیان خاطر خواہ فرق نشاندہی کرتا ہے کہ متعقلہ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے چارٹ میں کچھ اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔ عموماً، اتار چڑھاؤ میں ایونٹ سے 15 منٹ پہلے اضافہ ہوتا ہے اور ایونٹ کے 15 منٹ بعد پُرسکون ہو جاتا ہے۔
اقتصادی کیلنڈر میں موجود معلومات کتنی قابل اعتماد ہیں؟
اقتصادی کیلنڈر میں موجود معلومات کو ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کیلئے کافی قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ مارکیٹ کو حرکت دینے والے متوقع ایونٹس اور آفیشل اقتصادی ریلیزز کو اکھٹا کرتی ہے۔ سرمایہ کاری کا یہ کیلنڈر اپنے پورٹ فولیوز کا نظم کرنے کے سلسلے میں باخبر فیصلے لینے کے خواہشمند افراد کیلئے لازمی ہے۔ تاہم، مارکیٹس پر ان ایونٹس کا اصل اثر مختلف ہو سکتا ہے اور اس کی تشریح احتیاط سے کی جانی چاہیے۔
کیا میں اپنی ٹریڈنگ کی ضروریات کے مطابق اقتصادی کیلنڈر کو حسب منشا بنا سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ ڈراپ ڈاؤن ڈاؤن فہرست سے اپنے ترجیحی ٹریڈنگ انسٹرومنٹس منتخب کر کے اقتصادی کیلنڈر کو حسب منشا بنا سکتے ہیں۔ آپ ان ایونٹس اور اعلانات کو نایاں کرنے کیلئے اپنے سرمایہ کاری کے کیلنڈر کو حسب منشا بنا سکتے ہیں جو مارکیٹ میں آپ کی دلچسپیوں سے سب سے زیادہ متعلقہ ہیں۔ اس طرح حسب منشا بنانے سے آپ کو اہم اقتصادی اشاروں، GDP اعلانات اور دیگر اہم ایونٹس پر توجہ دینے کی سہولت ملتی ہے جو آپ کے ٹریڈ کردہ فنانشیل انسٹرومنٹس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اقتصادی کیلنڈر متحرک ہے، یہ مارکیٹ کو حرکت دینے والی آئندہ خبروں کے لحاظ سے دکھائے جانے والے انسٹرومنٹس کی تعداد کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
اپنا تجارت کرنے کا طریقہ اپ گریڈ کریں
خود دیکھیں کہ Exness کیوں 800,000 سے زائد ٹریڈرز اور 64,000 شراکت داران کی پسندیدہ بروکر ہے۔